اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں ماں نے2 بچوں کی خاطر10 تولہ سونا قربان کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف والد کی اپیل منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ نے والدہ مہناز بی بی کو جہیز کا10 تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا، بچوں کے والد نے
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے والدین کی رضا مندی پرمعاملہ نمٹا دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ 10تولے کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کر پائے۔اگر والدہ کو10 تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں کیا یہ ٹھیک ہو گا، والدہ کے وکیل نے اس موقع پر موقف اپنایاتھا کہ والدہ 2بچوں کے لیے 10 تولہ سونا قربان کرنے کو تیار ہے۔