شہباز شریف کا بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

420

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے وکلاء کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نام بلیک لسٹ میں شامل کیا، نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ  وفاقی حکومت کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر 2020 میں وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف اور(ن)لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ،2بیٹوں سمیت10افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

فاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، نیب نے وزارت داخلہ سے شہباز شریف کی اہلیہ ،2بیٹوں سمیت10افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی ،شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے، تمام10افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔