مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے ایک مشہور فیشن اور ملبوسات برانڈ کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیلی ملبوسات چین کے صارفین کا ڈیٹا افشا کر دیں گے۔ عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق اسی طرح کے سائبر حملوں میں ویرٹاس لاجسٹک سمیت دیگر کئی اسرائیلی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک کیس میں ہیکروں نے 3 بٹ کوائنز کا مطالبہ کیا۔