وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کاآکسیجن پلانٹ 3 ماہ میں تیار ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے صوبےکےڈاکٹرزنے ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت پلانٹ کاجائزہ لےچکی، پلانٹ کوکارآمد بنانےکیلئےایک ارب کی ضرورت ہے اور سندھ حکومت ایک ارب خرچ کرنےکیلئےتیارہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کامقصدکوروناصورتحال کاجائزہ لیناہے ڈاکٹرزکی رہنمائی اورمعاونت کی ضرورت ہے چاہتاہوں صوبےکےہرشہری کوویکسین لگے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کو پرائیویٹ اسپتالوں کو کولڈ چین اور ویکسین دی جائے، ایک مرکزی ڈیسک ہونی چاہیے جو کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں خالی بستروں کی آگاہی دے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں12.87 فیصد ، حیدرآباد 18.02 فیصد، سکھرمیں 6.85 فیصد کورونا کے کیسزہیں، سندھ کے داخلی راستوں پر سختی کی جائے۔