بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 51,557 شکایات کا ازالہ

340

کراچی (رپورٹ: خالد مخدومی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے سلسلے میں وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ میں سہولیاتی کمشنر برائے اوورسیز نے گزشتہ ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 51,557 اور پاکستان کے ساتوں ہوائی اڈوں پر 6,447 شکا یات کا مو قع پر ہی ازالہ کیا۔ جسارت سے گفتگو کے دوران سہو لیاتی کمشنر برائے اوورسیز کے نگران ڈاکٹر انعام الحق جا وید کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ہدایت پر قومی کمشنر برائے اطفال کیطرز پر بنایا گیا مذکورہ شعبہ بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لیے کام کر رہا ہے، سید طا ہر شہباز کی ہدایت ممالک پر پا کستان کے بین الا قوامی ہوا ئی اڈوں پر قائم کیے گئے’’یکجا سہولیا تی ڈیسکوں‘‘ پر6,447 شکا یات کا مو قع پر ہی ازالہ کیا،یکجا سہولیا تی ڈیسکوں پر بیرون ملک پاکستانیوں کووطن میں آتے اور با ہر جاتے وقت سہولیا ت فراہم کر نے کے لیے 11 اداروں او پی ایف، پی آئی اے، پا کستا ن کسٹمز، اے ایس ایف، ایف آئی اے، سی اے اے، نا درا، اے این ایف، وزارت مذ ہبی امور و بین المذا ہب ہم آہنگی، بیو رو آف امیگر یشن اینڈ اوور سیزا یمپلائمنٹ اور ڈائر یکٹو ریٹ جنرل آف امیگر یشن اینڈ پا سپو رٹس کے ذمے داران ہفتے کے سا توں دن 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں اور مسا فروں کی شکا یات کا موقع پر ہی ازالہ کرتے ہیں اور یہ تعدادان ایک لاکھ 30 ہزار 112 شکایات کے علاوہ ہے جن کے فیصلے کم سے کم وقت میں کیے گئے ۔ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے مطابق وفاقی محتسب نے باقاعدہ ایک آرڈر کے ذریعے بیرون ملک تمام سفا رتخا نوں کو پابند کر رکھا ہے کہ وہ اپنے آفس میں ایک سینئر افسر کو فوکل پر سن مقرر کریں اور ہفتے میں ایک دن اور وقت طے کر یں، جس دن بیرون ملک مقیم پا کستا نی حضرات سفیر یا فو کل پر سن سے ملا قا ت کر کے اپنی شکا یا ت پیش کر سکیں اور اگر COVID-19 کی پابندیوں کی وجہ سے ملا قا ت ممکن نہ ہو تو پھر آن لائن، وٹس ایپ،اسکا ئپ، ویب سا ئٹ یا تحر یر ی صورت میں شکا یات سن کر یا وصول کر کے ان کے مسا ئل کا ازالہ کیا جا ئے چنا نچہ اس سلسلے میں تمام فارن مشنز وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کو ما ہا نہ رپو رٹ بھی ارسال کر تے ہیں۔ علا وہ ازیں بیرون ملک سے کو ئی بھی پا کستا نی اپنی شکایت اردو یا انگر یزی میں تحریری طور پر ’’سہو لیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پاکستانیز‘‘کو برا ہ راست بھی ای میل کے ذریعے (mohtasiboverseasgcommissioner @gmail.com) ارسال کر سکتا ہے یا فون نمبر 03009500936 پر واٹس ایپ کر سکتا ہے یا فون نمبر 051-9217259 پر رابطہ کر سکتا ہے یا 051-9217224 پر فیکس کر سکتا ہے، جس پر فو ری طو ر پر متعلقہ محکموں کے تو سط سے اس مسئلے کے تدارک کے لیے کا رروائی کا آغاز کر دیا جاتا ہے اور شکا یت کنند ہ کو اس ساری کارروائی سے مطلع رکھا جا تا ہے۔ انعام الحق جاوید کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے گز شتہ دنوں اس سلسلے میں بلائی گئی مختلف محکموں کے فوکل پر سنز کی ایک میٹنگ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے فو ری ازالے کی طر ف خصو صی تو جہ دلا تے ہو ئے کہا تھا کہ اس وقت90 لا کھ رجسٹرڈ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں جو قوم کے لیے 22 ارب ڈالر سے زاید رقم بطور زر مبا دلہ وطن عزیز میں ارسال کر تے ہیں چنا نچہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ یہاں ایک اور مسئلے کی طر ف بھی اشارہ ضروری ہے کہ COVID-19 کی تباہ کاریوں کے دوران وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اور بطور خاص سہولیاتی کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز نے بیرون مما لک میں پھنس جانے والے طلبہ کو پا کستان واپس لانے اور کورونا سے وفات پا جا نے والے افراد کی میتوں کو ان کے لوا حقین اور آبائی علا قے تک پہنچوا نے میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا اور وفاقی محتسب کی مداخلت سے متعلقہ محکموں کے عمل میں تیز ی لائی گئی ان کا مزید کہنا تھاکہ اس اصول کی روشنی میں ہم با آسا نی یہ کہہ سکتے ہیں کہ دیار غیر میں مقیم کوئی بھی پاکستانی مفت اور فوری انصاف کے لیے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے بلا روک ٹوک رجوع کرسکتا ہے۔