ایران نے گرفتار 140 پاکستانیوں کو لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا

120

تفتان (آن لائن )ایرانی سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں میںکارروائی کرتے ہوئے 140 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ وہ غیر قانونی طورپر ایران میں موجود تھے ‘گرفتار شدگان میں سے 102کاپنجاب ،15 خیبر پختون خوا اور 23کا تعلق سندھ سے تھے اس کے علاوہ 24 افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے‘ انہیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الٰہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ‘گرفتارپاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔