بدوملہی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل ، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسراحسن اقبال نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کو نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی اشد ضرورت ہے جو لوگ اس ملک سے درد رکھتے ہیں انکا فرض کے نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی
راہ ہموار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی جو اس ملک اور عوام کا درد رکھتے ہیں اپیل کروں گا اب وقت آ گیا ہے کہ عمران نیازی کی نالائقی کا بوجھ اٹھا کر پاکستان کو مزید نقصان سے بچایا جائے، اس لیے وہ بھی پاکستان کی بہتری کے لیے آگے آئیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں جو بھی قومی اتفاق رائے پیدا ہو گا اس کے اوپر اپوزیشن قانون سازی کے لیے تیار ہو گی ، حکومت جب ہر جگہ انتخابات ہاری تو ایک دم انتخابی اصلاحات اور الیکٹرونک ووٹنگ یاد آ گئی ہے، یہ الیکٹرونک دھاندلی کا منصوبہ ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے کیا سازش کارفرما ہے یہ ایک نیا آر ٹی ایس دھاندلی منصوبہ تیار کر رہے ہیں جس سے نتائج بدلے جائیں گئے، اسی طرح الیکٹرونک ووٹنگ کا بھی ایک نیا ڈراما کھڑا کیا تاکہ اگلے الیکشن میں لیپ ٹاپ کے ذریعے کے دھاندلی ہو ،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا محفوظ ترین پیپر بیلٹنگ کا طریقہ بہترین تصور کیا جاتا ہے ہم کسی ایسے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس میں ٹیکنالوجی کا نام لیکر دھاندلی کا نیا منصوبہ بنایا جائے ۔