گلگت (جسارت نیوز)گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کے سلسلے میں 2 روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ جون کے پہلے ہفتے منعقد ہونگے۔گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایا کہ 2 روزہ ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر کیا جائیگا، پہلے روز مردوں کی ٹیم کے جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کیلیے ٹرائلز ہونگے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ 18 جون سے اسلام آباد میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی 16-16 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔