ایرانی وزیر خارجہ کی جنرل سلیمانی سے متعلق آڈیو پر معذرت

189

تہران (آن لائن )ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملک میں صدارتی انتخاب سے صرف 2 ماہ قبل عوام میں غصے کا باعث بننے والے اپنے ایک بیان پر معذرت کرلی۔ امریکی خبر رساںایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف کے لیک ہونے والے بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے مرحوم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے کچھ الفاظ شامل تھے، جنہیں 2020 کے اوائل میں امریکی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔مذکورہ حملے کے بعد ایران اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔جواد ظریف نے لیک آڈیو میں جنرل قاسم سلیمانی کے روس کے ساتھ الگ تعلقات اور وزیر خارجہ کے اعتراض کے باوجود شام میں کارروائیوں کے لیے ایران ائر کے قومی طیارے کا استعمال روکنے سے انکار کردیا تھا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام میں اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے کہ جنرل سلیمانی کے اہل خانہ مجھے معاف کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ ایران کے عظیم لوگ اور جنرل سلیمانی کے چاہنے والے اور خاص کر ان کے اہل خانہ مجھے معاف کردیں گے۔