فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو جھاڑ پلادی

378

سیالکوٹ: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سب کے سامنے جھاڑ پلادی۔

فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔ سیالکوٹ میں سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیا کی فروخت پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کو سب کے سامنے باتیں سنا دیں۔ انہوں نے سونیا صدف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ تمہیں کس بے غیرت نے اسسٹنٹ کمشنر لگا دیا، افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔

https://twitter.com/wasimmughal_/status/1388899412668297225?s=20

انہوں نے کہا کہ آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟، میں نے ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا، ہر جگہ بہترین کام ہورہا ہے مگر سب سے بُرا حال سیالکوٹ کا  ہے۔ انہوں نے سونیا صدف کو کہا کہ آپ کی حرکتیں اسٹنٹ کمشنروالی نہیں ہیں، ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔