اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، جبکہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی ان کے ہمراہ موجود تھے، وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔وزیر اعظم نے احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا بھی دورہ کیا، اور دکانداروں سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔