این سی او سی کا ایران، افغانستان کے ساتھ سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ

342

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر کیا۔ایران اور افغانستان کے ساتھ بارڈرز 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کردیے جائیں گے۔ وائرس کی نئی اقسام روکنے کے لیے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کاجائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق جائزے کا مقصد زمینی راستے سے آمدورفت اور بارڈر پر کورونا پروٹوکول کو یقینی بنانا ہے۔ نظرثانی پالیسی 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے لاگو ہوگی اور 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی۔

این سی او سی فیصلے کے مطابق نظرثانی پالیسی کا اطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا۔ نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق بارڈر ٹرمینل ہفتے میں 7 روز کھلے رہیں گے۔ بارڈر ٹرمینل پر ہیلتھ کیئر ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔