سکھر (نمائندہ جسارت) شدید آندھی طوفان کی وجہ سیپکو کے مختلف علاقوں میں ٹرپنگ، 38 فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، ترجمان سیپکو کے مطابق، 132 کے وی اوباڑو، چونڈکو، میرپور ماتھیلو، کشمور، نصیرآباد، کے این شاہ، بھان سعید آباد، نوشیروفیروز، اور 66 کے وی وارہ، دوکری، قمبر میں آنے والے تمام فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے، سیپکو فیلڈ کارکنان متاثرہ علاقوں کو بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لیے مصروف ہیں اور ان کاموں کی نگرانی چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر سرفراز احمد خان خود کررہے ہیں۔ جلد تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو چوہدھری محمد سلیم نے اس صورتحال میں تمام لائن اسٹاف کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ بارش کے تھم جانے کے فوراً بعد سیفٹی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی بحالی کا کام مکمل کلیئرنس کے ساتھ کریں۔ بجلی کی بحالی کے کام کو چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ تمام چیف انجینئرز، ایس ایز اور ایکسین، ایس ڈی اوز کنٹرول سینٹر میں مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کا تکنیکی فیلڈ عملہ بھی موجود ہے تاکہ بارش کے رکتے ہی بجلی کی بحالی کی جاسکے گی۔ سیپکو انتظامیہ اپنے معزز عوام، صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بارش میں سیفٹی کے اصول اپنائیں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔