کراچی( سید وزیر علی قادری ) یوتھ ہاکی کلب نے کے ایچ اے انٹر کلب ٹیلنٹ ہنٹ 5 ای سائیڈ ہاکی لیگ کا سنسنی خیز فائنل 88 سے ڈرا کھیلنے کے بعد ربانی ہاکی کلب کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-2 سے ہرادیا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے پی ایچ ایف ڈومیسٹک ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت کیا۔ یوتھ ہاکی کلب کے عبدالوہاب 20 گولوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے اور انہوں نے فاتح ٹیم کو ڈبل ہیٹ ٹرک کیساتھ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں 10ہزار روپے کا مین آف دی ٹورنامنٹ کے کیش پرائز سے نوازا گیا۔یوتھ ہاکی کلب کے کپتان عبدالوہاب اور ظفیر احمد نے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ارسلان تاج حسین سے وننگ ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ ، سابق وفاقی وزیر شمیم صدیقی, اولمپیئن حنیف خان ، اولمپیئن دانش کلیم ، اولمپین طارق شیخ ، انٹر نیشنل پرویز اقبال ، انڑ نیشنل ابوزر امراؤ ، کے ایچ اے چیئرمین گلفراز خان ، وایس پریذیڈنٹ ایس پی اعجاز الدین ، ریاض الدین ،جاوید اقبال ، زاہد محمود ، پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر محمد جنید اور کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین شریک تھے۔تقریب کے دوران سخت ایس او پی کا خیال رکھا گیا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ، جس میں ظہیر خان ، ثمر اور محسن علی موجود تھے۔