لاڑکانہ، کورونا میں مبتلا خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

112

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں کورونا میں مبتلا خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، 53 مریضوں میں کورونا کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 254 ہوگئی۔ چانڈکا اسپتال میں کورونا آئی سی یو وارڈ میں ضعیف خاتون درناز، نوڈیرو کی نسیم خاتون اور گھوٹکی کے غلام مصطفی دم توڑگئے جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جنہیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ متوفین کی تدفین ایس او پیز کے تحت کی جائیں، دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کے شبے میں مختلف علاقوں سے 458 افراد کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے جن میں سے مزید 53 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 254 ہوگئی ہے۔