سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران روہڑی کے علاقوں شاہی بازار لالا شہزادہ چوک۔مسان روڈ ودیگر علاقوں میں پولیس نے پہنچ کر کاروبار بند کروادیا اور پولیس موبائل سے شہریوں کو ماسک پہننے واپس گھروں کو جانے کے اعلانات کیے جاتے رہے ، دوکانداروں نے شٹر نیچے کرنا شروع کردیا اور خریداری کے لیے آنے خواتین بغیر خریداری کے واپس لوٹ گئیں دوسری جانب جھانگڑو دبر تھانوں کی حدود قومی شاہراہ علیواہن اولڈ ٹول پلازہ، پیاریواہ، کلر گوٹھ ودیگر علاقوں میں ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جہاں سرعام ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے، نہ تو رمضان آرڈیننس اور نہ ہی کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے، شام چھے بجے کے بعد بھی ہوٹل کھلے رہتے ہیں جس کے سبب کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے پولیس کی جانب سے شہر میں پرچون، دودھ، دہی سمیت دیگر کاروبار زبردستی بند کروانے کی مذمت کی ہے۔