سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو سب ڈویژن روہڑی کے علاقے مسان روڈ کی بجلی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جبکہ اولڈ انڈسٹریل علی واہن سٹی فیڈر کے پانچ ٹرانسفارمر کاٹ کر گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی منقطع کردی گئی جسکی وجہ سیپکو حکام بقایا جات بتاتے ہیں۔ دوسری جانب علاقے میں بل ادا کرنے والوں کو رمضان کے مہینے میںنا کردہ گناہ کی سزا دی جارہی ہے ، متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سیپکو عملے کو بل نہیں دے رہا تو اس کی سزا انہیں مت دیں ، بل ادا کرنے والے روزہ دار بھی سخت گرمی میں اذیت سے دوچارہیں،بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی فراہم کریں ،چیف ایگزیکٹو سیپکو سے اپیل کی کہ فوری نوٹس لیکر روہڑی مسان روڈ علیواہن کی بجلی بحال کی جائے ۔