بلاول سے پی پی کے جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ملاقات

121

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شازی خان کی ملاقات، بلاول کو خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو انتظامی اعتبار سے اتنا تباہ کردیا ہے کہ بحالی میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں علاج نجی اسپتالوں کے برابر مہنگا کردینا کیسی تبدیلی ہے؟ عمران خان کو تاریخ نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے گی۔