ویانا میں ایران سے متعلق جوہری مذاکرات دوبارہ شروع

275

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی جوہری معاہدے میں شامل ممالک نے ویانا میں ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی،جس کا مقصد امریکا کو ایک بار پھر اس معاہدے کا حصہ بنانا ہے۔ 2015 ء میں امریکا سمیت 6عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایک جوہری معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت جوہری سرگرمیاں محدود کرنے کے بدلے میں تہران پر عائد امریکی اور عالمی پابندیوں میں نرمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ تاہم 2018 ء میں امریکا اس سے یک طرفہ طور پر نکل گیا تھا۔