امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کورونا ویکسین لگوالی

683

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں، ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سراج الحق نے بتایا کہ انہوں نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگوالی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں بہت اچھے اقدامات ہیں، عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر سے کورونا ویکسین لگوائیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ وبا کے دوران لازمی طور پر احتیاط کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔