لاڑکانہ، گھریلو تنازع پر ملزم نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

153

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب تھانہ عاقل کی حدود گاؤں پیر عثمان شاہ میں گھریلو تنازع پر ملزم عرفان جتوئی نے اپنے دو بہنوں 25 سالہ مقصودہ اور 23 سالہ راحیلہ جتوئی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق معلومات لیتے ہوئے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ اس حوالے سے عاقل پولیس کا کہنا ہے گھریلو تنازع پر ملزم عرفان جتوئی اپنی دو سگی بہنوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔ دوسری جانب مقتول بہنوں کی لاشیں گھر پہنچادی گئیں، تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔