سکھر، جی ایم سی کالج میں طالبعلم نے خودکشی کرلی

88

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھرکے جی ایم سی کالج کے ہاسٹل میں تھرڈ ایئر کے طالبعلم نے مبینہ طور پر خود کو پھندہ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،لاش کے قریب سے خط بھی برآمد ہوا جس میں اپنی مرضی سے خود کشی کا کہا گیا ہے، سکھرکے سردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے ایک کمرے سے تھرڈ ایئر کے طالبعلم طارق علی شاہانی کی پھندے میں لٹکی لاش ملی ہے لاش کے قریب سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں نوجوان نے اپنے ہوش و ہواس میں خودکشی کرنے کا اعتراف کیا ہے اورخط میں وصیت کی ہے کہ اس کا موبائل فون اس کے مرنے کے بعد نہ کھولا جائے اور نہ ہی تحقیقات کی جائے نوجوان نے اپنے خط میں ماں سے محبت کااظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ کو آئی لو یو لکھا یے اور اپنے بڑے بھائی غضنفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کا خواب پورا نہ ہونے پر اس سے معذرت بھی کی ہے اور اپنی تحریر میں مزید لکھا ہے کہ وہ اپنے تمام دکھ درد اور تکالیف اپنے ساتھ لے جارہاہے نوجوان نے خط میں اپنے چھوٹے بھائی علی حسن کو فیملی کا خیال رکھنے کی تلقین بھی کی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔