حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے ملیر میں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور ملیر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زمینوں پر قبضہ کی کوشش، فائرنگ ،گوٹھ کے مکینوں پر تشدد اورگرفتاری کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تمام خرابیوں کی جڑ پیپلزپارٹی اور زرداری ہے جس کی ملی بھگت سے بحریہ ٹاؤن سمیت مختلف اداروں کی اسکیمیں بناکر زمینوں پر قبضے کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوںسے ووٹ لیے اور زرداری نے اپنی جائداد میں اضافے کیلیے سندھ کو 3حصوں میں ملک ریاض کے حوالے کردیا۔انہوںنے مزید کہاکہ سندھ کے ساحلی علاقے سمیت دیگر مقامات پر قبضہ خوری بند نہ کی گئی تو عید کے بعد سندھ کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف تحریک چلائیںگے۔