وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر

96

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بیان جاری کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عندیہ دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ اگر اگر کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔وفاقی وزیر کے اس بیان پر سینئر صحافی و تجزیہ کاری سلیم بخاری کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مختلف حلقوں میں یہ بات پہلی ہی کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، تاہم اب پہلی مرتبہ حکومتی صفوں سے بھی یہ بات کر دی گئی ہے۔سلیم بخاری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ پیغام مقتدر حلقوں کو دیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تو پھر وہ جاتے جاتے اسمبلیاں بھی توڑ جائیں گے۔اسمبلیاں ٹوٹ گئیں تو پھر نئے انتخابات کروانا پڑیں گے۔ نئے انتخابات ہوئے تو پنجاب میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کر جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے جہانگیرترین ہم خیال گروپ کی سوچ اور سیاست کو دیکھ کر اپنے ماضی کے فیصلوں کو غلط قرار دیا ہے۔