نیب نے زرداری ہاؤس کے ملازم کی ضمانت کی مخالفت کر دی

186

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) نیب نے زرداری ہاؤس کے انچارج امجد اخلاق کی ضمانت کی مخالفت کر دی۔ادارے نے امجد اخلاق کیس میں تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ نیب نے تحریری جواب میں کہا کہ امجد اخلاق نے آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فائدہ پہنچایا، امجد اخلاق کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، امجد اخلاق کسی غیر معمولی ریلیف کا مستحق نہیں، تحریری جواب میں بتایا کہ طارق سلطان کے دستخط سے بھاری رقوم جعلی بینک اکاؤنٹس سے نکالی گئیں۔ عدالت آصف زرداری کے ملازم امجد اخلاق کی ضمانت خارج کرے۔