لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ عمران صاحب کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا ، چوری کرنا اور کرپشن ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ٹریننگ صرف ووٹ چوری، کشمیر کا سودا کرنا ، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مافیاز اورکارٹیلز کی سہولت کاری ہے‘عمران صاحب آپ کی ٹریننگ جھوٹے احتساب اور سیاسی انتقام کے ذریعے عوام کا روزگارچھیننا اور معیشت تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی ٹریننگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے ۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی ٹریننگ، شخصیت اور چور بازاری سے قوم اچھی طرح آگا ہ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی ٹریننگ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا ہے۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی ٹریننگ فارن فنڈنگ سے اربوں روپے کمانے اور23 خفیہ اکائونٹس چھپانے کی ہے۔