واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس اور اوکلا ہاما میں ٹینس بال کی جسامت کے اولوں نے تباہی مچادی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست ٹیکساس اور اوکلاہاما میں رات گئے شدید ژالہ باری ہوئی۔ اس دوران بڑے بڑے اولے گرنے کے باعث گھروں کی کھڑکیوں اور چھتوں کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اولے گرنے کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں برف کے گولے گرنے سے 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔اوکلا ہاما میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ امریکی ریاستوں میں رواں سال موسم سرما ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے، جس کے باعث ٹیکساس ، کینٹکی اور مسوری میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔