لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چودھری منظور کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف اکثریتی پارٹی سے تعلق رکھنے والے متفقہ اپوزیشن لیڈر ہیں، حکومتی جماعت یا اتحادیوں سے حمایت حاصل کرکے اپوزیشن لیڈر نہیں بنے، نہ کسی کی خواہش پر بنے ہیں اور نا کسی کی خواہش پر ہٹائے جاسکتے ہیں۔