سکھر ( نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن سکھر کی جانب سے یوم یتامی ٰ کے موقع پر 80 سے زائد آرفن فیملیز کیساتھ عید کے تحائف کی تقسیم کے حوالے سے ایک یادگار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین الخدمت ہیلتھ فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالواحد عباسی، صدر الخدمت فائونڈیشن سکھر مامون الرشید، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن وامیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ،قیم جماعت اسلامی ضلع سکھر محمد اکرم راجپوت، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی حنا ساجد سمیت الخدمت و جماعت اسلامی سکھر کے دیگر ذمے داران نے آرفن فیملیز کے ساتھ عید کے تحائف کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور افطار ڈنر میں شرکت کی۔ آرفن فیملیز کو رمضان راشن بھی دیا گیا۔ الخدمت کے رہنماؤں نے کہا کہ بچوں کو حسب سابق عیدی گھروں پر پہنچائی جائے گی اور رسول اللہﷺ کی تعلیمات کے مطابق کفالت یتامی ٰٰ کے ذریعے سے اللہ پاک کی خوشنودی کے لیے مستحقین و ضرورتمند افراد کی خدمت و فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔