رمضان المبارک میں وقت کافی کم ہوتا ہے ،اس لئے وقت پر شربت تیار کرنے میں مشکل اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہےتو اس کاحل یہ ہے کہ چند شربت بنا کر رکھے جا سکتے ہیں ،اور وقت کی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے،ان کے بنانے میں بہت سے فوائد کے ساتھ ان شاء اللہ کفایت بھی ہوگی ۔
شربت بادام :125 گرام بادام لیں (کڑوا بادام استعمال نہیں کرنا ) رات کو پانی ڈال کر رکھ دیں ۔صبح ان سے چھلکا اُتر کر باداموں کو خوب باریک کر لیں ۔ان کو کپڑے کی مد د سے چھان کر رکھ دیں ۔ڈیڑھ کلو شکر میں ایک لیٹر پانی ڈال کر پکائیں اور جو میل آئے اُس کو الگ کرتے جائیں۔جب گاڑھا ہوجائے تو پسے ہوئے بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں اور چمچے میں نکال کر ٹھنڈا کر کے دیکھتے رہیں۔جب سب چیزیں شربت جیسی ہو جائے تو اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کو رکھ دیں ۔پھر اس کو صاف خشک بوتلوں میں اچھی طرح بھر لیں اور ڈھکن کو اچھی طرح بند کریں ۔ایک گلاس کے لئے ،کھانے کے چار چمچ شربت پانی میں ملا لیں اور ٹھنڈا کر کے نوش فرمائیں ۔
شربت املی :صاف کی ہوئی املی 500گرام لیں ،رات کو 1 لیٹر پانی میں بھگو دیں۔صبح اس کو مسل کر چھان لیں ۔ اب اس میں 1 کلو گرام شکر ملا کر بالکل ہلکی آنچ پر پکائیں اور جومیل آئے اُس کو الگ کرتے جائے۔جب گاڑھا ہوجائے تو چمچے میں نکال کر ٹھنڈا کر کے دیکھتے رہیں۔جب سب چیزیں شربت جیسی ہو جائے تو اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کو رکھ دیں ۔پھر اس کو صاف خشک بوتلوں میں اچھی طرح بھر لیں اور ڈھکن کو اچھی طرح بند کریں ۔ایک گلاس کے لئے ،کھانے کے چار چمچ شربت پانی میں ملا لیں اور ٹھنڈا کر کے نوش فرمائیں ۔اس کےاستعمال سے پیاس ختم ہو جاتی ہے ۔معدے کی گرمی کو یہ ختم کرتا ہے۔متلی و قے میں بھی یہ فائد ے مندہے ۔
شربت صندل :برادہ صندل سفید 125 گرام لیں اس کو ململ کے کپڑے میں باندھ لیں اور ڈیڑھ بوتل عرق گلاب خالص میں رات بھی کے لئے بھگو کر چھوڑ دیا جائے،صبح اس عرق کو بہت ہلکا جوش دے کر موٹےکپڑے میں چھان لیں ۔اس میں 1 کلو 250گرام شکر ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔پکاتے وقت اس میںآدھی پیالی دودھ کی ڈال دیں اور اوپر آنے والی میل کو اُتارتے جائیں ۔جب شربت کی طرح گاڑھاہوجائے تو اس کو بھی خشک خالی بوتلوں میں بھر لیں ۔اگر اس کو تیز آنچ پر یا زیادہ دیر تک پکاتےرہیں تو اس کا ذایقہ کڑوا ہوجاتا ہے۔2سے 4 چمچ کھانے والے فی گلاس کے حساب سے شربت تیارکر کے پی لیں ۔یہ جسم کی گرمی اور سوزش میں بہت مفید ہے ۔اختلاج و گھبراہٹ دور کرتا ہےاورگرمی کی وجہ سے ہونے والے سر درد کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔
شربت گڑھل :گڑھل کا پھل عام طور پر گھروں اور باغات میں لگے ہوتے ہیں ۔سرخ رنگ کا یہ خوش نما پھول،جنہیں “چائنا روز ” بھی کہا جاتا ہے ،100 عدد لے کر ان کی ڈنٹھل اور سبز حصہ الگ کر لیں ،5/6گھنٹے بعد پھولوں کو اچھی طرح مسل کر چھان لیں ۔اس طرح پھولوں کی تما م سرخی ،خوشبو اور مفیداجزا اس میں اکھٹے ہونگے گے۔ 1کلو 500گرام شکر میں ایک لٹر پانی ملا کر حسب سابق قوام تیا ر کرلیں۔اسے بھی ٹھنڈا ہونے پر چھان کر خشک بوتلوں میں بھر لیں ۔دو سے چار چمچ فی گلاس کے حساب سے شربت بنا کر پی لیں ۔یہ روح کو تسکین بخشتا ہے،پیاس ختم کرتا ہے،گھبراہٹ و اختلاج میں مفیدہے۔بڑھے ہوئے بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے بہت فائدے مند ہے اور اس کو بچے اور بڑے بھیاستعمال کر سکتے ہیں۔