کرپشن کیس، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گھوٹکی سمیت 9ملزمان پر فرد جرم عاید

130

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ خوراک گھوٹکی میں کرپشن کا معاملہ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عاید ،ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،سکھرکی احتساب عدالت میں محکمہ خوراک گھوٹکی میں 12 کروڑ 86 لاکھ 75 ہزار 240 روپے کی کرپشن کے حوالے سے داخل نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی دوران سماعت ریفرنس میں نامزد سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سکھر انیس الرحمن مہر سمیت 9 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی جو جج فرید انور قاضی نے پڑھ کر سنائی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے ریفرنس کی مزیدسماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ریفرنس کے دیگر ملزمان میں گھوٹکی کے کئی فلور مل مالکان اور محکمہ فوڈ کے افسران و اہلکار شامل ہیں جن پر کروڑوں روپے کی گندم خورد برد کرنے کا الزام ہے۔