کوئٹہ(جسارت نیوز)ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے آج سبی کے مختلف ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایس ڈی او بی اینڈ آر سید ساجد شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز لاشاری، اے ای لوکل گورنمنٹ سعید احمد، اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی نے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور محکمہ کو ہدایات دیں کہ کام کو جلد سے جلد دیئے گئے مقررہ تخمینہ لاگت کے مطابق مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر سبی نے زیر تعمیر سڑک ملک آزاد خان سٹریٹ کا بھی دورہ کیا کام کو تسلی بخش پا کر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ نہ صرف اس سڑک کو جلد مکمل کیا جائے بلکہ سیوریج کے نظام کی درستگی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔