سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک عربی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں۔ ایران ہمارا ہم سایہ ملک ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ان کی صورت حال مزید خراب ہو، ہم چاہتے ہیں ایران ترقی کرے، خطے اور دنیا کو خوش حالی کی طرف لے جائے۔ ایران سے اچھے تعلقات کے لیے متنازع مسائل کا حل نکالیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ ایران ہمارا ہم سایہ ملک اور سعودی عرب ہمارا قریبی دوست ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد کی طرف سے ایران سے بہتر تعلقات کی خواہش اچھی خبر ہے۔ امت مسلمہ کا اختلاف اس وقت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، عراق پر امریکی حملے کے بعد او آئی سی عملاً تحلیل ہوگئی لیکن عراق کی حکومت نے دونوں ممالک سے رابطہ کیا ہے اور بات چیت شروع ہوئی ہے دونوں ممالک کو تنازعات کا حل نکالنا چاہیے۔