فلیگ میٹنگ کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا

307

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرحد کے قریب گاؤں میں باڑ لگانے پر اعتراض کے بعد بارڈر بند کردیا گیا تھا۔پاکستان2سال سے زاید عرصے سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگا رہا اور اس پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ افغان بارڈر انتظامیہ نے ایک بار پاکستان کے قلی لقمال کے علاقے میں باڑ لگانے پر اعتراض کیا تھا اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دونوں اطراف سے سرحد بند کردی گئی تھی۔سرحد بند ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ تجارت اور ناٹو سپلائی سمیت ہر طرح کی ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔