سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر کی پولیس کی بروقت کارروائی ،آبادکی حدود سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کے تین کارندے گرفتار ،چھینی گئی 6 لاکھ سے زائد کی رقم برآمد کر لی گئی، ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز زبیر راجپوت نامی شخص سے اسلحہ بردار ملزمان سے اسلحے کے زور پر 6 لاکھ کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے،ایس ایس پی سکھر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور چھینی گئی رقم کی برآمدگی کیلیے احکامات جاری کیے ، مقدمہ زبیر راجپوت کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ آباد میں درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او آباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں منیر شمشاد اور مرتضی سولنگی شامل ہیں جنہوںنے اعتراف جرم کرلیا ہے، مالکان نے بروقت کارروائی اور برآمدگی پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ہار پہنائے ۔ایس ایس پی سکھرنے بروقت و بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام دیا ہے۔