اسلام آباد (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق صدر آصف زرداری کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میری چھٹی 2 بجے ہوتی ہے‘ کراچی کی فلائٹ بھی پکڑنی ہے۔احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر فلائٹ مس ہو جائے تو آپ شام کی کوئی فلائٹ دیکھ لیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ کا بیان تھوڑا سا باقی رہ گیا ہے۔ معاون وکیل نے کہاکہ میری فلائٹ ہے لیٹ ہو جائوں گا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ ایسی باتیں کر کے خود ہی لیٹ کرا ر ہے ہیں۔ معاون وکیل نے کہا کہ نیب والے سب کچھ خود ہی لکھوا دیں‘ سزا بھی سنا دیں، ضد نہیں میری فلائٹ مس ہو جائے گی۔