غیر قانونی سفر کا الزام ، 155پاکستانی ایران سے بے دخل

143

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)ایرانی سرحدی فورسز نے غیر قانونی سفر کے الزام میں گرفتار155 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا۔ لیویز کے مطابق یہ پاکستانی باشندے بغیر دستاویزات کے مند بلو ودیگر سرحدی علاقوں سے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے
تھے جہاں سے وہ یونان جانا چاہتے تھے ۔ ایرانی حکام نے انہیں گرفتار کرکے تفتان سرحد پر پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔