بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد طریف نے بغداد کے بعد کردستان کے دورے کے دوران کُردانتظامیہ کے وزیراعظم مسرور بارزانی سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملاقات کے بعد بارزانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اربیل پر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی امن و سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جب کہ فریقین کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی غور کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران جواد ظریف نے عراقی کردانتظامیہ کے صدر ناچروان بارزانی کے علاوہ سابق صدر مسعود بارزانی سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ تُرک فوج کئی بار عراقی کردستان کے علاقے میں بم باری کرچکی ہے۔