امریکی بحریہ کا خلیج فارس میں ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائر

77

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بحریہ نے خلیج فارس میں ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائر کردیے۔ امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی 3کشتیاں امریکی جہاز کے قریب آگئی تھیں،جس پر انہیں خبردار کرنے کے لیے فائر کیے گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ امریکی عملے نے بریج ٹو بریج رڈیو اور دیگر آلات کے ذریعے بھی بار بار تنبیہ کی تھی۔ یہ واقعہ خلیجِ فارس کے شمال میں پیش آیاتھا اور ایرانی کشتیاں امریکی جہاز سے صرف 204 فٹ دور تھیں۔منگل کے روز بھی امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے امریکی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ رواں ماہ کے شروع میں پاسدارن کی بحریہ امریکا کے پانچویں بیڑے کے 2جہازوں کے قریب پہنچ گئی تھی۔