شہباز شریف کابشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ

237

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر جاری ڈھونگ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، سابق ڈی جی ایف آئی اے کے ہوشربا انکشافات نے میرے دیرینہ موقف کی تصدیق کر دی۔ بدھ کو اپنے بیا ن میں انہو ںنے کہا کہ بہت پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے ، بشیر میمن کے عمران نیازی کے بارے میں انکشافات انتہائی شرمناک، تشویشناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، یہ فسطائیت اور منتقم مزاجی کی انتہا ہے۔ انہو ںنے مطالبہ کیا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیںتاکہ ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاسکے۔