عمران نیازی نے ملک کے سول ادارے تباہ کردیے ، احسن اقبال

129

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خا ن نے ملک کے سول ادارے تباہ کردیے ہیں،سول سروس افسران ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں،انھیں عزت پیاری ہے،حکومت نے افسران پرجھوٹے مقدمات بنا کر،ہراساں کرکے سول سروس کامورال ختم کردیا ہے۔نارووال سپورٹس کمپلیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ آج پھر عدالت میں نارووال ا سپورٹس سٹی کیس میں حاضر ہوا ہوں،اسپورٹس کمپلیکس نے تمام ضابطوں کو پورا کیا ہے اور منصوبے میں کوئی کرپشن نہیں کی گئی، ہم جیلیں ،پیشیاں بھگت رہے ہیں جب کہ حکومت میں بیٹھے چوروں سے کوئی سوال نہیں پوچھتا۔ لیگی ر ہنما نے کہا حکومت خسارہ پورا کرنے کیلیے قرض لے رہی ہے،یہ حکومت ملک کے لیے امتحان ہے، آزمائش ہے، عمران خان آپ چندہ اکٹھا کرسکتے ہیں، حکومت چلانا آپ کا کام نہیں۔