پشاور (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا کے تناظر میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 سے زائد دکانیں سیل کردیں۔اسسٹنٹ کمشنرکے مطابق صدر، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں ۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک پر 160 سے زائد دکاندار و دیگرشہریوں کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔