نوابشاہ ،سندھ ہائیکورٹ نے شہرکو صاف پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کردیے

89

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جج نعمت اللہ پھلپوٹو نے نوابشاہ کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں معزز عدالت نے کہا کہ نوابشاہ کے شہریوں کو 2016ء سے صاف پینے کا پانی فراہم نہ کرنا درحقیقت شہریوں سے بنیادی انسانی حقوق چھیننے کے مترادف ہے اتنی بڑی تعداد میں عوام کو صاف پانی فراہم نہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے ۔عدالت نے کہا کہ ان احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے ۔واضح رہے کہ یہ آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میں نوابشاہ کے ایک معزز شہری سماجی رہنما اور ایک غیر سرکاری این جی او ہیومن سپر میسی کونسل سندھ کے صدر ممتاز قریشی کی جانب سے 2016ء میں دائر کی گئی تھی۔