ہنگو،دوابہ پولیس کی کارروائی ،مطلوب ملزم گرفتار کرلیا

323

ہنگو(این این آئی)ضلع ہنگودوابہ پولیس کی چھاپہ مارکارروائی اورسرچ آپریشن۔انتہائی مطلوب سنگین نوعیت اوردہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کومطلوب اشتہاری مجرم عبدالوہاب ولد نور باد خان اپنے سہولت کاربیٹے رحمت اللہ سمیت گرفتار۔ کارروائی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرشفیق خان کی نگرانی میں کی گئی۔جس میں ایس ایچ اودوابہ محمودخان ،کیوار ایف پولیس اسکواڈ پولیس جوانوں اورافسران نے حصہ لیا۔اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد۔پولیس ترجمان ضلع ہنگوکے مطابق سال2009ء میں طورہ وڑی چوک بالمقابل رئیس خان پمپ دہشت گردوں اورچغہ پارٹی کے مابین مغویان کوچھڑانے کی جھڑپ میں فائرنگ واقعہ میں متعددافرادجاں بحق اورزخمی ہوئے تھے۔جبکہ تھانہ دوابہ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف باضابط مقدمات درج کیے گئے تھے۔پولیس ترجمان ضلع ہنگوکے مطابق ڈی پی اوہنگو(PSP)اکرام اللہ خان کی ہدایات پرچھاپا مارپولیس ٹیم نے تھانہ دوابہ کی حدودچھپری نریاب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کئی برس سے روپوش مطلوب اشتہاری مجرم عبدالوہاب کوسہولت کاربیٹے رحمت اللہ سمیت گرفتارکرلیا،دوران کارروائی ایک کلاشنکوف،چارجر،45کارتوس قبضہ میں لے لیے گئے ۔یادرہے ملزم کیخلاف کئی مقدمات درج ہے۔دریں اثناء پولیس نے مزید دو افراد کوبھی سرچ آپریشن میں گرفتار کرلیا ہے ۔ جوکہ جرائم پیشہ تھے جن کے قبضے سے 120 گرام ہیروئن اور50عدد کار توس 7.62 بوربرامدکئے گئے۔