سکھر، نہر کے کناروں پر تجاوزات کیخلاف کارروائی، 5 دکانیں مسمار

134

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریب عدالتی احکامات پر نہر کے کناروں پر محکمہ آبپاشی عملے کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن، بھاری مشینری کے بجائے ٹیکم اور ہتھوڑوں سے پانچ سے زائد دکانیں مسمار کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے محکمہ آبپاشی عملے کی جانب سے بھاری مشینری نہ ملنے کا بہانہ بنا کر صرف غریب افراد کی دکانیں، مکانات مسمار کرکے آپریشن کی کارکردگی دکھائی جارہی ہے۔ متاثرین نے چیف جسٹس، وزیر اعظم سے اپیل کی کہ محکمہ آبپاشی عملے کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر ملوث عملے کیخلاف کارروائی کی جائے۔