پی ڈی ایم میں واپسی کیلیے پیپلز پارٹی کے پاس موقع ہے‘ شاہد خاقان

231

اسلام آباد ( آن لائن )ن لیگ کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں واپسی کے لیے پیپلز پارٹی کے پانس ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ شاہد خاقان نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت
ہے ، ہمیں بتایا جائے کہ ملک نے کہاں ترقی کی ہے؟ معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، چینی 115 روپے فروخت ہو رہی ہے،پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوتی ،حکمران ملک و قوم پر ہر لمحہ بوجھ بن گئے ہیں۔ شاہد خاقان نے کہا کہ کورونا کا حل لاک ڈاؤن نہیں لوگوں کو ویکسین لگانے میں ہے، حکومت ویکسین تک نہیں خرید سکی،مانگے تانگے پر گزاراچل رہاہے۔علاوہ ازیںن لیگ کے سیکرٹری جنرل اسمبلی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ ہاوس سے پٹوار خانے تک پیسے بنائے جارہے ہیں،عمران خان نے ڈھائی سال میں قرضوں کا بوجھ ڈالا ہے، وزیراعظم صرف چندہ اکٹھا کرسکتے ہیں، حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔سول سروس افسران ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں، وزیراعلیٰ ہاوس سے پٹوار خانے تک پیسے بنارہے ہیں۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس نے تمام ضابطوں کو پورا کیا ہے، منصوبے میں کوئی کرپشن نہیں کی گئی، ہم جیلیں، پیشیاں بھگت رہے ہیں جبکہ حکومتی چوروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔