اسلام آباد (اے پی پی) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے گزشتہ روز191.471 بلین روپے مالیت کے حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے کی منظوری دی ہے اور مزید غور کے لیے ایکنک کی سربراہی کمیٹی سے تعمیراتی کام کی حتمی منظوری کی سفارش کردی۔ منظوری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں حیدرآباد سکھر306 کلومیٹر6لین پر مشتمل منصوبے کی بلڈ آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر تعمیر کے لیے غور و خوص کیا گیا۔ حیدرآبادسکھر موٹروے پروجیکٹ میں306 کلومیٹر لمبی06 لین چوڑی موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔