اٹلی ‘سربیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

186

بلغراد(جسارت نیوز)اٹلی کے ٹینس ا سٹار میٹیو بیریٹینی نے سربیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں حریف روسی ٹینس کھلاڑی اسلن کراتسیف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سربیا اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میٹیو بیریٹینی کا مقابلہ اسلن کراتسیف سے تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔
25 سالہ اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے حریف روسی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میٹیو بیریٹینی کی فتح کا اسکور 1-6، 6-3 اور 6-7 (0-7) تھا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے رنر اپ روسی کھلاڑی اسلن کراتسیف نے پہلے سیمی فائنل میں 18 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے سرب ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کو ہر اکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاتھا۔