بارسلونا(جسارت نیوز) اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار عالمی نمبر تین اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے ریکارڈ 12 ویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں یونان کے اسٹیفانوس اسٹسپاس کو شکست دے کر ریکارڈ 12 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ کا فیصلہ 3 گھنٹے اور 38 منٹ کے بعد ہوا۔
، اس کامیابی کے بعد کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے مجموعی طور پر 87واں اے ٹی پی ٹائٹل جیتا۔ بارسلونا اوپن کے مینز سنگلز فائنل میچ میں رافیل نڈال اور ا سٹیفانوس اسٹسپاس آمنے سامنے تھے جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا تاہم 34 سالہ رافیل نڈال نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 3 گھنٹے اور 38 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد حریف یونانی کھلاڑی کو شکست دے کر ریکارڈ 12 ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔رافیل نڈال کی فتح کا اسکور6-4، 7-6(8-6) اور 5-7 تھا۔ یہ رافیل نڈال کی کلے کورٹ پر 61 ویں فتح تھی۔