اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے۔ عدالت عالیہ نے میونسپل کارپوریشن کا 4 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے کیس پر 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں میونسپل کارپوریشن اسلام آباد سے 4 مئی تک تحریری جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں واضح کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے۔ واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے فوڈ چین کے رائڈرز کو بائیک اور یونیفارم پر ایڈورٹائزمنٹ سے روکا تھا۔